پیر 12 اکتوبر 2026 - 10:41
گلگت؛ عالمی یوم طوفان الاقصی و سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس: غزہ، لبنان اور یمن سے اظہار یکجہتی

حوزہ/عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جی بی و انجمن امامیہ خومر بشوٹ کے زیرِ اہتمام العباس کمرشل سنٹر خومر چوک گلگت پاکستان میں برسی شہید سید حسن نصراللہ، شہدائے راہ مقاومت اور طوفان الاقصی کی مناسبت سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جی بی و انجمن امامیہ خومر بشوٹ کے زیرِ اہتمام العباس کمرشل سنٹر خومر چوک گلگت پاکستان میں برسی شہید سید حسن نصراللہ، شہدائے راہ مقاومت اور طوفان الاقصی کی مناسبت سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

گلگت؛ عالمی یوم طوفان الاقصی و سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس: غزہ، لبنان اور یمن سے اظہار یکجہتی

کانفرس میں علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسمیں سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شیخ نیئر عباس مصطفوی، نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شیخ علی اصغر طاہری، سربراہ القرآن ریسرچ سنٹر گلگت سید ذیشان حیدر الحسینی اور آغا سید باقر کاظمی نے خطاب کیا۔اس موقع پر شیخ نیئر عباس مصطفوی سینئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں شہدائے راہِ مقاومت کی قربانیوں کو امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے اور استقامت کا سرچشمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے مقاومت کے افکار و نظریات کو زندہ رکھنا اور مظلوم اقوام کی حمایت جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت؛ عالمی یوم طوفان الاقصی و سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس: غزہ، لبنان اور یمن سے اظہار یکجہتی

کانفرنس سے شیخ علی اصغر طاہری، نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے غزہ، لبنان اور یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امریکی ناظم الامور کے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی میزبانی کرنے پر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اسی طرح سید ذیشان حیدر الحسینی، سربراہ القرآن ریسرچ سنٹر گلگت نے اپنے خطاب میں شہدائے مقاومت کے پیغام اور نظریات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آخر میں آغا سید باقر کاظمی نے اپنے خطاب میں سعودی عرب اور یمن کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ جنگ میں فریق بننے کے بجائے دونوں مسلم ممالک کے درمیان ثالثی اور قیامِ امن کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری و عوامی حقوق کے منافی قرار دیا۔

گلگت؛ عالمی یوم طوفان الاقصی و سید مقاومت کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس: غزہ، لبنان اور یمن سے اظہار یکجہتی

کانفرنس کے اختتام پر ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ غلام اصغر شمسی نے شہدائے راہ مقاومت بالخصوص شہید رہبر سید علی خامنہ ای، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے درجات کی بلندی کے لیےخصوصی دعا کروائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha